ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہماچل پردیش میں مانسون نے تباہی مچا دی

ہماچل پردیش میں مانسون نے تباہی مچا دی

Sun, 12 Sep 2021 11:06:26    S.O. News Service

شملہ، 12؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) اس بار ہماچل پردیش میں مانسون نے بڑی تباہی مچائی ہے۔ اس کی وجہ سے جان و مال کا بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔ موسم اب بھی خراب ہے، آنے والے چند دنوں میں کوئی راحت کی توقع نہیں ہے۔ کئی مقامات پر موسلادھار بارش جاری ہے۔لینڈ سلائیڈنگ اور خراب موسم کی وجہ سے آئے دن حادثات پیش آرہے ہیں۔ اب تک کے تخمینہ کے مطابق ریاست میں 998 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ وہیں ریاست میں 374 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ریاست میں اس باربارش موت لے کرآئی ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اسٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے پیش کردہ اطلاعات و تفصیلات کے مطابق اس بار مانسون میں 13 جون سے 10 ستمبر تک 374 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 13/ افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔


Share: